the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگنے سے پینتیس افراد زخمی ہوگئے۔ دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل میں آگ لگتے ہی دبئی انتظامیہ کے حکام فوراً پہنچ گئے ، لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

دبئی میں سال نو کی تقریبات سے چند گھنٹے پہلے ہول ناک آگ نے دی ایڈریس دبئی ڈاون ٹاون ہوٹل کی تریسٹھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چھ سو اپارٹمنٹس اور دو سو کمروں پر مشتمل اس ہوٹل کی بیسویں منزل پر آگ لگی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ عمارت کے بڑے حصے میں پھیل گئی



۔

ہوٹل کی کھڑکیاں آگ کی حدت سے ٹوٹ کر گرنے لگیں ،دبئی میں نیو ایئرنائٹ کے منتظر سیاح یہ مناظر دیکھ کر دہل گئے۔ آگ کے شعلے اور دھوئیں کے سیاہ بادل میلوں دور تک دیکھے گئے ۔

سوشل میڈیا پرجاری تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد وہاں افرا تفری کا کیا عالم تھا۔ انتظامیہ نے آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری ریسکیوکارروائی کی اور ہوٹل میں مقیم مہمانوں کو عمارت سے باہر نکال کر دبئی مال پہنچایا، حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.